0

آئی فون اپ ڈیٹ کینئے متنازعہ مگراہم فیچرز

سلیکان و یلی: ایپل کمپنی نے آئی فون اور آئی پیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی اپڈیٹ iOS 14.5 جاری کردی ہیں۔ایپل نے اس نئی اپ ڈیٹ میں کچھ منفرد مگر متنازعہ فیچر شامل کیے ہیں۔ کسی فیچر کو فیس بک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کسی فیچر کو ڈیزائن کاپی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں شامل فیچرز درج ذیل ہیں؛ماسک پہن کر بھی اپنے فون کو ان لاک کریںایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم میں کووڈ-19 کے تناظر میں اس اہم فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ اب ایپل استعمال کرنے والے ماسک اتارے بنا ہی اپنے فون کو ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایپل کا چہرے کی شناخت کرنے والا فنکشن اس وقت کام نہیں کرتا تھا جب استعمال کنندہ نے ماسک پہن رکھا ہو۔ایپل کے مطابق اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایپل گھڑی بھی آپ کی کلائی پر بندھی ہونی چاہیے۔ استعمال کنندہ کو صرف اپنے موبائل کے کیمرے میں دیکھنا ہوگا اورانہیں ایپل واچ پر پیغام مل جائے گا کہ آپ کا آئی فون ان لاک ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں