0

نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد: نیب نے ہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزاں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا ہے؟عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اب مئی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں