0

وزیراعظم ہاس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے، جو اداروں کو ملوث کرکے ڈرا دھمکا کر اپوزیشن کو قید کرنے کا کہتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاس سے کی جارہی ہیں، تاریخ میں کبھی وزیراعظم آفس کے اندر گھنانے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہ کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مقدمات بنائیں، سیاسی انجینئرنگ کیلئیادارے استعمال کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم ہاس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہوا ہے، وزیراعظم اداروں کو ملوث کرکے ڈرا دھمکا کر اپوزیشن رہنماں کو قید کرنے کا کہتے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ مافیاز یا گینگ کیا ہوتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، اور ادارے کا سربراہ ذمہ داری سے بات کرتا ہے، ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات ہے حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کہتے ہیں۔ ارشد ملک کی ویڈیو جب میرے پاس آئی تو قوم کے سامنے رکھی، جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے، بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنےآئے اور بھی بہت سی گواہیاں آئیں گی، جسٹس فائز نے ایک دہشتگرد جو پی ایم ہاس میں بیٹھا ہے اسکی سازشوں کا مقابلہ کیا اگر یہ جج دب جاتے اورآواز نہ اٹھاتے تو ان کا بھی آج کہیں ذکر نہ ہوتا، مجھے خوشی ہے قوم کوبشیر میمن کی ایک ایک چیز پتہ چل گئی، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، حکمرانوں کو پھر بھی ہر محاذ پر نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کی مثال نہیں ملتی، دنیا میں آپ منہ دکھانے کے قابل نہیں، ان کے خلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں