0

ہرارے ٹیسٹ؛ پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دیدی


ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے 426 رنز بنائے اور 250 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بناسکی اور یوں ایک اننگز اور 175 رنز سے جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکنڈا 43، کیون کاسوزا 28، کپتان برنڈن ٹیلر 29 اور وکٹ کیپر بلے باز ریجس چاکبوا 14 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ زمبابوے کی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے 2، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں