0

یہ ہے شمالی امریکا کا مشین گن پرندہ


کیوبا: فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہے اور ایسا ہی ایک پرندہ کھٹ بڑھئی ہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہے۔ لیکن وڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن وڈپیکر بھی کہا جاسکتا ہے۔انہیں ناردرن فلِکرز کہا جاتا ہے جو وسطی و شمالی امریکہ، کیوبا اور کیمن جزائر میں عام پائے جاتیہیں۔ انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دور تک سنائی دیتی ہے۔اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ موسمِ بہار سے موسمِ گرما کے دوران بھوری چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ بہت شور کرتا ہے۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ڈرمنگ کہا جاتا ہے جس سے تیزرفتار فائرنگ کا گمان ہوتا ہے۔ لیکن یہ پرندہ دھات پر چونچ مارنا پسند کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح سے وہ اپنے علاقے کا اعلان کرتا ہے۔ لیکن انسانی کان میں یہ شور کسی مشین گن کی طرح محسوس ہوتا ہے اسی بنا پر اس وڈ پیکر کو مشین گن پرندہ بھی کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں