0

بلاول کو چاہیے کہ وہ اپنے قد کے مطابق بات کریں، شاہد خاقان


کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے؟ بلاول صاحب کا مقام نہیں کہ وہ اس پر بات کریں، بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ اپنے قد کے مطابق بات کریں۔کراچی کا انتخاب ڈسکہ سے بھی زیادہ متنازع بن چکا ہے ۔ریٹرننگ افسر سجاد خٹک نے فیصلہ لکھ کر رکھا ہوا تھا اور جس کے بعد ہماری پٹیشن مسترد کر دی۔ ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے عزائم کیا ہیں۔ قانون میں دوبارہ گنتی کا عمل موجود ہے۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہاس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے معاملے میں اتنی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں کہ دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، اس حلقے کے 34 پولنگ اسٹیشن کے واٹس ایپ رزلٹ ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں