0

بھارت ؛ کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک


احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بھاروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔گجرات کے وزیر صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں