0

وزیراعظم کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت


اسلام آباد: وزیراعظم نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں، سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا، الیکشن کی ساکھ برقرار رکھنے کا واحد حل الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، میں اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1970 کے علاوہ، ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور ہوا اور نتائج پر سوالات اٹھائے گئے، 2013 کے عام انتخابات میں 133 حلقوں پر انتخابی عذرداری کی شکایات سامنے آئیں، ہم نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں