0

ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان


لاہور: او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک اور عید کا تحفہ سامنے آیا ہے، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں