0

بلاول نے انتخابی اصلاحات پر حکومت سے تعاون کا عندیہ دیدیا


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے لہذا جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ان کیلئے تیار ہیں۔ بلاول ہاس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ان کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار ادا کرسکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، (ن) لیگ کی طرف سیغیر ذمے دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کیے جائیں، اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ (ن) لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا جب کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں