0

بیلجیئم نے 22 ہزار رائفل اور پستولوں کو بھٹی میں پگھلادیا


برسلز: بیلجیئم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہزاروں پسٹل اور رائفلوں کو ایک بھٹی میں پگھلا کر اسے فولاد میں ڈھال دیا۔اس ضمن میں 22 ہزار رائفلیں اور دیگر آتشیں اسلحہ ملک بھر سے جمع کیا گیا تھا جب اسے بھٹی میں پگھلایا گیا تو 60 ٹن خام فولاد حاصل ہوا۔ مالکان نے یہ اسلحہ خود پولیس کے حوالے کیا ہے اور اکثریت کو ان کے بزرگوں سے وراثت میں ملا تھا لیکن وہ اسے مزید رکھنا نہیں چاہتے۔
صوبہ ایسٹ فلینڈرز کی گورنر کرینا وان کاٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس میں سے نصف اسلحہ پولیس کے وہ ہتھیار تھے جو پرانے ہوچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں