0

میانمار میں باغی مسلح تنظیم کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی


ینگون: میانمار میں باغی تنظیم کاچن انڈی پینڈنس آرمی نے دعوی کیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے بمباری کے بعد واپس جانے والے ملٹری ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی باغی تنظیم نے صوبے کاچن کے گاوں موئیموک میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر گاوں پر بمباری کرکے واپس جا رہا تھا۔باغی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی لڑاکا طیاروں نے گاوں پر بمباری کی جب کہ اس ہیلی کاپٹر سے لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی تھیں۔ فضائی کارروائی کے بعد ہیلی کاپٹر واپس جارہا تھا جسے جنگجووں نے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا۔قامی میڈیا نے بھی کاچن میں ملٹری ہیلی کاپٹر کے حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیتوں میں ایک تباہ حال ہیلی کاپٹر سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سرکاری سطح پر حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں