0

این اے 249 ؛ پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ


کراچی: پیپلزپارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، اور آج جی سی ٹی کالج سائٹ کراچی میں آج تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوچکا تھا، تاہم حلقے سے کامیاب ہونے والی پیپلزپارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کا بائیکاٹ کردیا ہے، اور مسلم لیگ ن، پی ایس پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے آر او کو بائیکاٹ کا لیٹر جمع کرادیا ہے، تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا ہے، فریقین کو فارم 46 دیئے گئے نہ ہی بیلٹ پیپرز کی کانٹر فائل تک رسائی دی گئی، دوبارہ گنتی کے لئے لایا گیا پہلا بیگ بھی سیل نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں