0

دنیا کی قدیم ترین باقاعدہ انسانی قبر دریافت


لندن: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں ایک ایسی باقاعدہ انسانی قبر دریافت کی ہے جو آج سے 78 ہزار سال پہلے بنائی گئی تھی اور جس میں 3 سالہ بچہ دفن کیا گیا تھا۔یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ کے حوالے سے مشہور مقام پنجہ یا سعیدی میں ایک غار کے دہانے پر ملی ہے۔ریڈیو کاربن تاریخ نگاری اور دیگر تکنیکوں کے استعمال سے اس قبر کے زمانے اور بچے کی عمر کے بارے میں تو اندازہ لگا لیا گیا ہے لیکن بچے کی ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ ان سے یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ لڑکا تھا یا لڑکی۔
قبر کی ترتیب سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے قبر بنائی گئی، اس کے بعد قبر کے فرش پر پودوں کی پتیاں اور نرم شاخیں بچھائی گئیں، پھر بچے کو ان پر لٹایا گیا اور اس پر غالبا کسی درخت کی نرم چھال رکھ کر قبر کو بند کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں