0

کورونا وبا؛ مزید 108 افراد جاں بحق، 4198 مثبت کیسز رپورٹ


اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث آج 108 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,056,98 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 198 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 845,833 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، اسلام آباد میں 77 ہزار 065، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں