0

اسرائیل مسلمانوں کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے، چین


بیجنگ: چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔المی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع پیدا ہوا ہے جس کے حل کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیئے۔ژاو لیجیان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے۔ فلسطین میں متاثرین کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت تمام ممالک مل کر فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں