0

حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔معاشی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، خطے میں سب سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔وزیراعظم کی اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں