0

شہباز شریف اپوزیشن کے دن باہر اور اقتدار کے دن ملک میں گزارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف واحد لیڈر ہیں جو اپوزیشن کے دن باہر اور اقتدار کے دن ملک میں گزارنا چاہتے ہیںسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا، شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو واپس لانا مشکل ہوگا، شہبازشریف کو باہر جانے دینے سے کیس متاثر ہوتا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں،اثاثہ جات کیس میں تمام ملزمان کینام پہلے سے ای سی ایل پر ہیں، اب شہبازشریف کانام بھی ڈال دیا گیا۔ کالعدم ٹی ایل پی نے بھی نظرثانی کی درخواست دی ہے، اگر شہباز شریف چاہیں تو درخواست دے سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ نواز شریف کو واپس لائیں گے لیکن شہباز شریف نے نواز شریف کو لانے کی بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی، نوازشریف واپس نہیں آئے تو شہباز شریف کو کہاں آنا تھا۔ شہبازشریف واحد لیڈر ہیں جو اپوزیشن کے دن باہر اور اقتدار کے دن ملک میں گزارنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں