0

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے


لاہور: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جب کہ اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کے لیے پی سی بی کو عرب امارات بورڈ کی طرف سے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جب کہ پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یونائیتڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں