0

چیئرمین نیب کا رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس


لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی، بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا۔نیب کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبہ میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی تحقیقات بلا امتیاز، میرٹ اور شفاف انداز میں قانون کے مطابق کی جائیں، مذکورہ منصوبے کے تمام پہلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کا جائے تاکہ ان کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں