0

اسرائیل پر بلائے گئے سلامتی کونسل کیاجلاس کو ویٹو کرنے پر چین امریکا پر برہم


بیجنگ: چین نے مشرق وسطی کے تنا میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق اجلاس کو ویٹو کر کے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل سے فلسطین کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر امریکا کا کردار مایوس کن ہے۔ امریکا نے اس اہم مسئلے پر بلائے گئے اجلاس کو ویٹو کرکے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کیا کہ جب فلسطینی عوام تکلیف میں مبتلا ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار امریکا اس اقدام پر حق بجانب ہے یا یہ امریکی مفادات کے لیے اسرائیل کو اپنی خدمات پیش کرنے کا ایک بہانہ ہے؟ اور کیا یہی بات امریکا اصول پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کہتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں