0

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور وبا سر اٹھانے لگی


رائے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں انسانی دماغ، پھیپھڑوں، ناک یا پھر حلق پر حملہ آور ہونے والی متعددی بیماری میوکورمائیکوسس یعنی کالی پھپھوندی کو وبا قرار دیدیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعددی بیماری میوکور مائیکوسس کے 100 مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وباوں کے ایکٹ 2020 کے تحت وبا قرار دیدیا گیا۔بھارت میں اس بیماری نے سب سے پہلے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا تاہم اب یہ بیماری دیگر افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں