0

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد


اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کیلئے میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور محمد اشرف کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یکم اکتوبر 2020 کو جائیدادوں کو کیس سے منسلک کیا گیا پھر 22 اپریل کو نیلامی کا آرڈر کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ان جائیدادوں سے متعلق اعتراضات داخل کیوں نہیں کئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں