0

نیب کی کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری


اسلام آباد: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر، امان اللہ جدون اور دیگر کے خلاف تحقیقات عدم ثبوت پر بند کرنے کی منظوری دے دی۔ چئیرمین جسٹس نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں این ایچ اے کے افسران، اہلکاران، کیپٹن (ر) صفدر اعوان ، پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران، اہلکاران اور دیگر، محمد ارسلہ خان اور دیگر، سابق آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمان اور دیگر کے خلاف انکوائریز، سابق وزیر پیٹرولیم امان اللہ خان جدون اور دیگر جب کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران، اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں