0

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ایک بار پھر ملتوی


لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آپریشنل مشکلات کے وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کو موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں لاجسٹک مسائل اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے ابوظہبی میں مقابلوں کے پلان کو ناقابل عمل قرار دیا گیا۔ اس ضمن میں نیا بجٹ بھاری ہونے کی وجہ سے میچز بعد میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں