0

گوگل نے جلدی امراض کے لییمصنوعی ذہانت سے لیس ٹول بنالیا


سلیکان و یلی: گوگل نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایک نیا ٹول متعارف کروا دیا ہے، جس سے جلدی امراض میں مبتلا افراد میں بیماری کی تشخیص میں مدد ملے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے جلد، بال، ناخن کے امراض کی تشخیص کے لیے ڈرماٹولوجی اسسٹ ٹول بنا لیا ہے۔ جلدی کینسر کے ایک ماہر کا اس ٹول کے بارے میں کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی جدت ڈاکٹروں کو مریضوں کے زیادہ بہترعلاج کا اہل بنا رہی ہے۔یہ ٹول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مریض کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصویر کی جانچ کرکے استعمال کنندہ کے جلدی امراض کی تشخیص میں مدد دیتا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس ٹول کی آزمائش مکمل کی جاچکی ہے اور اس سال کے آخر میں ہونیوالی سالانہ ڈیولپر کانفرنس میں اسے لانچ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں