0

یہ تیسری آنکھ آپ کے بہت کام آئے گی!


سیئول: تصویر میں لڑکی کے ماتھے پر چپکے ہوئے آلے کو اس کے موجد نے تیسری آنکھ کا نام دیا ہے کیونکہ یہ اپنے پہننے والے کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اسمارٹ فون پر نظریں جمائے رکھتے ہوئے، راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بھی باخبر رہے۔یہ دلچسپ آلہ جنوبی کوریا کے انڈسٹریل ڈیزائنر مِنووک پائنگ نے ایجاد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون آج ہماری روزمرہ زندگی کا ایک ایسا حصہ بن چکا ہے جس سے ہم چلتے پھرتے ہوئے بھی پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔تاہم اسمارٹ فون اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہوئے چلنے پھرنے میں حادثات کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وہ مسئلہ ہے جسے حل کرنے کیلیے پائنگ نے یہ تیسری آنکھ ایجاد کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں