0

حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں