0

رمضان میں مہنگائی سے ستائے عوام کو عید کے بعد بھی ریلیف نہ مل سکا


اسلام آباد: عید الفطر کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 17.23 فیصد ہوگئی۔رمضان کے ماہ مقدس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی تھی جب کہ عید کے بعد بھی مہنگائی میں کمی ایک خواب ثابت ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، انڈے، لہسن، پیاز، چینی، دال چنا، دال ماش، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، گڑ، ماچس کی ڈبیا، باسمتی ٹوٹا چاول، چائے کی پتی اور چکن سمیت مجموعی طور پر 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران آٹا3.01 فیصد، چکن 12.74 فیصد، بیف 2.07 فیصد، سرسوں کا تیل 1.21 فیصد، پیاز 6.97 فیصد اور انڈے 5.36 فیصد، لہسن1.31 فیصد، مٹن 1.18 فیصد اور چینی 3.35 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں