0

چھاتی کے سرطان کی درست شناخت کرنے والا بایو سینسر


اسپین: پاکستان سمیت چھاتی کے سرطان سے دنیا بھر میں اموات اور خواتین کی تکالیف میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس ضمن میں اسپین کے ماہرین نے ایک کم خرچ اور مثر بایو سینسر بنایا ہے جو بہت پہلے ہی اس مرض کی نشاندہی کرسکتا ہے۔اس ضمن میں کینسر کے قومی مرکز، بایو میڈیکل ریسرچ سینٹر اور کلینک ڈی ویلنسیا کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر کئی برس تک تحقیق کی ہے۔بریسٹ کینسر کی بروقت شناخت سے علاج میں آسانی اور اموات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں میمو گرافی ایک بہتر ٹیکنالوجی ہے تاہم اس ٹیسٹ کی اپنی حدود ہیں یعنی ایک جانب تو اشعاع (ریڈی ایشن) کا خطرہ رہتا ہے تو دوسری جانب یہ کم حساس ہوتا ہے۔پھر اگر چھاتی کی بافتیں سخت ہوں تو میمو گراف بہت اندر کی خبر نہیں دے سکتا۔ اس ضمن میں کینسر کی ابتدائی شناخت کے دیگر طریقوں کی ضرورت ایک عرصے سے ہی محسوس کی جارہی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں