0

چین میں ٹائٹینک کی نقل بمطابق اصل پر تیزی سے کام جاری


بیجنگ: اگر آپ غرقاب ہوجانے والے مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں چند سال انتظار فرمائیں کیونکہ چین میں حقیقی جسامت والے اس مشہور جہاز کے ماڈل پر تیزی سے کام جاری ہے۔چین کے صوبے سچوان میں واقع ایک مشہور تھیم پارک رومنڈائسی میں اس کا ماڈل بنایا جارہا ہے۔ یہ عین ٹائٹینک کی طرح 886 فٹ (296 میٹر) لمبا اور 92 فٹ (28) میٹر چوڑا ہوگا۔ اس کی تیاری پر 15 کروڑ30 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوگی اور وزن 23000 ٹن ہے۔مسافر ٹکٹ خرید کر ایک رات یہاں گزار سکیں گے جس پر ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ جہاز میں کھانے پینے کے فلور، عرشے سے نظارہ کرنے کی سہولیات، تھیئٹر، سوئمنگ پول اور بڑے ہال بھی تعمیر کiے جارہے ہیں لیکن کسی سمندر کی بجائے اسے مشہور چیجیانگ دریا پر ٹھہرایا جائے گا جو سمندر سے سیکڑوں میل دور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں