0

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ برس ریٹائر کردیا جائے گا، مائیکروسافٹ


سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور براز انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 15 جون 2022 تک ریٹائر کردے گا جبکہ ونڈوز 10 کا بلٹ اِن ویب برازر ایج (Edge) اس کی جگہ لے گا۔مائیکروسافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر مائیکروسافٹ ایج کے پروگرام مینیجر شون لنڈرسے نے اپنے تازہ بلاگ میں بتایا ہے کہ عوام کیلیے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی سپورٹ 15 جون 2022 تک ختم کردی جائے گی۔اگرچہ اس کے بعد بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر قابلِ استعمال رہے گا لیکن عام صارفین کیلیے اس میں اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ البتہ اس کا اثر ونڈوز 10 ایل ٹی ایس سی اور ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ پروڈکٹس پر نہیں پڑے گا۔اس بلاگ میں ایج برازر کی خوبیاں بتاتے ہوئے علاوہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامیوں اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال جون سے پہلے پہلے مائیکروسافٹ ایج استعمال کرنا شروع کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں