0

این سی او سی کا 24 مئی سے سیاحت کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ہوٹلز اور گیسٹ ہاس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گی۔ سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کریں گے۔این سی او سی کے مطابق یکم جولائی کے بعد ہوٹلز کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کمرہ کرائے پہ نہیں دیں گے۔ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائے جائیں۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کیلئے پر کرنا لازم ہے۔سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں