0

سندھ میں کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے بند کرنے کا حکم


کراچی: سندھ میں کورونا کی تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے موجودہ پابندیاں اگلے 2 ہفتوں تک صوبے بھر میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے، 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے۔ جس پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد مسلسل بڑھ رہی ہے، 7 دنوں ( 15 مئی سے 21 مئی تک) میں کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں