0

شہباز شریف کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ


لاہور: شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لئے دی گئی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروانے سے متعلق اپنی تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مقف پیش کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے، نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، جب کہ عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں، ہم عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے عدالت درخواست واپس کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں