0

چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا


بیجنگ: چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین زلزلے کے طاقتور جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ے یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں