0

گرم لاوے پر پکایا گیا آتش فشانی پیزا سوشل میڈیا پر مشہور


گوئٹیمالا: ویسے تو پیزا کو خاص تندور میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکایا جاتا ہے لیکن ایک شیف ایسا بھی ہے جو 1,000 ڈگری سینٹی گریڈ جتنے شدید گرم لاوے پر پیزا پکاتا ہے جو سوشل میڈیا پر آتش فشانی پیزا اور لاوا پیزا جیسے ناموں سے بھی مشہور ہورہا ہے۔خبروں کے مطابق، وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پاکایا اس سال فروری سے ابل رہا ہے جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگ شدید خوفزدہ ہیں۔لیکن ڈیوڈ گارسیا نامی ایک مقامی اکانٹنٹ اور شوقیہ باورچی نے اسی گرم اور پگھلے ہوئے لاوے کو اپنا باورچی خانہ بنا لیا اور وہاں پیزا پکانا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں