0

امریکا کو فضائی حدود کی اجازت کا معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پہنچ گیا


اسلام آباد: امریکا کو ائیر اسپیس دینے کا معاملہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پہنچ گیا، مسلم لیگ (ن) نے حکومت سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی جس پر یہ معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے نکتہ اعتراض پر حکومت سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے، وزیراعظم کا واضح موقف ہے کہ افغانستان کا مسئلہ افغان قوم اور افغان ریاست کو خود حل کرنا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خود اس حوالے سے جلد ایوان کو بریفنگ دیں گے۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتیں صرف سہولت کاری کا کردار ادا کرسکتی ہیں، حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ کے تاریخی کردار سے مسجد اقصی کی حرمتی عارضی رک چکی ہے، اسرائیلی قتل و غارت فی الوقت پاکستانی کوششوں کی وجہ سے تھم چکی جس سے ملک کا سر امت مسلمہ میں فخر سے بلند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں