0

خونی سپرفل مون آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نمایاں رہا


اسلام آباد: آج مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث اسے سپر فل مون کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لوگوں نے اسے بہت انداز میں دیکھا۔ گرہن کے دوران 14 منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا جس کے باعث اس چاند گرہن کو سپر فلاور بلڈ مون بھی کہا جارہا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ چاند اس وقت معمول سے بڑا بھی دیکھائی دے رہا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوا جبکہ مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوا اور اختتام شام 6 بج کر 5منٹ ہوگیا۔چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا جبکہ اس کا نظارہ آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں