0

روزہ ہو یا طبی فاقہ، عمر اور یادداشت بڑھاتا ہے


لندن: ماہرین ایک عرصے سے فاقے کے فوائد بتاتے رہے ہیں اور اس ضمن میں اب انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کا بہت ذکر ہورہا ہے۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے طویل مدتی حافظہ بھی بہتر ہوتا ہے۔کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں نے چوہوں پر بعض تجربات کرکے بتایا کہ ہے کہ کس طرح فاقہ ان میں طویل نوعیت کی یادداشت اور عمررسیدگی سے ہونے والے اعصابی نقصانات کا ازالہ کرتا ہے۔ جدید تحقیق سے فاقے، روزے اور ڈائٹنگ کے کئی فوائد سامنے آئے ہیں جن کی فہرست بڑی طویل ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے معدے کے خردنامئے تندرست رہتے ہیں، سرطان کے علاج میں مدد ملتی ہے اور جسم سے زہریلے پروٹین کی صفائی میں مدد ملتی ہے جو الزائیمر کی وجہ بن سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی فاقہ کشی خلوی سطح پر مائٹوکونڈریائی مرمت سے بڑھاپے کو بھی روکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں