0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ایک دن میں سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ


کراچی: ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبروں کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں بدھ کو ایک دن میں سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔معیشت سے متعلق حوصلہ افزا اطلاعات رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 77کروڑ 30لاکھ ڈالر فاضل ہونے اور وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے دو نئی اسکیمیں متعارف کرنے اور ان اسکیموں کے لیے 100ارب روپے کے فنڈ کے قیام کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رحجان برقرا رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ کاروباری حجم 131 فیصد کے اضافے سے ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 922 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2021 کو ایک ارب 12کروڑ حصص کے سودے ریکارڈ کیے گئے تھے۔بدھ کو تاریخ میں پہلی بار 84 فیصد شئیرز کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے ورلڈ ٹیلی کام سرفہرست رہا جس کے 70 کروڑ 70 لاکھ حصص کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ 49 فیصد چھوٹے پیمانے کے حصص کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ تیزی کے باعث 67.13 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں بھی 85ارب 36 کروڑ18 لاکھ 78ہزار 406 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں