0

پنٹاگون نے اڑن طشتری کی ایک اور ویڈیو کی تصدیق کردی


ورجینیا: پنٹاگون کی ترجمان نے ایک اور ایسی ویڈیو کے درست ہونے کی تصدیق کردی ہے جس میں ایک گول اڑن طشتری کو اڑتے اڑتے سمندر میں غائب ہوتے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو چند روز پہلے پراسرار مظاہر کے مشہور امریکی کھوجی جیریمی کوربیل نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی تھی۔ان کا دعوی تھا کہ یہ ویڈیو امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوماہا کے عملے نے 15 جولائی 2019 کی دوپہر 11 بجے کے آس پاس، سان ڈیاگو کے قریبی سمندر میں بنائی تھی۔صرف 59 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں آسمان پر ایک نامعلوم گول چیز پرواز کرتی نظر آرہی ہے جو آہستہ آہستہ سطح سمندر کے قریب ہوتے ہوئے، بالآخر سمندر کی لہروں میں غائب ہوجاتی ہے۔کوربیل کے مطابق، پراسرار گولے جیسی یہ اڑن طشتری تقریبا چھ فٹ جتنی چوڑی تھی جبکہ اس کی پرواز کی رفتار 74 سے 254 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں