0

انڈین پریمیر لیگ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا


بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے یو اے ای کو باقی میچز کے لیے وینیو بنانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کیاجلاس میں کیاگیا۔ یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالیسے مزید کچھ وقت مانگا ہے ، بھارتی بورڈ کی خواہش ہیکہ آئی سی سی کے یکم جون کو اجلاس میں ورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے جولائی تک مزید انتظار کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں