0

ترین گروپ کے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج


لاہور: ترین گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترین گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبرکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ دفعہ 506،258 .189، 153 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ شہزاد اکبرنے مذہبی حوالے سے الزام تراشی پراندراج مقدمہ کی درخواست دی۔اس متعلق ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ آج پتہ چلا شہزاد اکبر نے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، میرے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے تو گرفتاری بھی دوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں