0

فائزرکی کوروناویکسین کوجلد ہنگامی استعمال کی اجازت ملنے کا امکان


اسلام آباد: فائزرنے پاکستان میں اپنی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت لینے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو باضابطہ درخواست دیدی، جس کا فیصلہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کے آئندہ ایک دو روز میں ہونے والیاجلاس میں متوقع ہے۔ پاکستانی عوام اب کورونا سے بچاو کے لیے فائزرکی ویکسین بھی لگواسکیں گے، فائزر نے پاکستان میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو باضابطہ درخواست دیدی،فائزر ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ایک یا دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔ رجسڑتیشن بورڈ سے اجازت کی صورت میں بہت جلد فائزر ویکسین بھی عوام کو لگنا شروع ہوجائے گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں