0

میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، این سی او سی


اسلام آباد: این سی او سی کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔وزیر برائے منصوبہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الز زمان کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ فورم نے ملک کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم سندھ میں کورونا کے پھیلا کے بارے میں خبردار کیا گیا۔متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو صرف مجاز لیبارٹریوں سے ہی پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لانے کی ضرورت ہوگی، اس ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز کو جرمانہ کیا جائے گا۔این سی او سی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے کہ جعلی ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر ملک میں داخل نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں