0

پنجاب کے 34 اضلاع میں کالجز کھولنے کا اعلان


لاہور: پنجاب کے 34 اضلاع کے کالجز 31 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے 36 میں سے 34 اضلاع کے کالجز 31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گے، بقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں 5 جون تک تمام اساتذہ اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں