0

پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے پی پی پی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس ن لیگ کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن اور صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی۔ اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، آفتاب شیر پا، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی، طاہر بزنجو بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے گئے۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو جاری شوکاز نوٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کے لیے کہا لیکن دونوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، ن لیگ کا دونوں جماعتوں بارے موقف واضح ہے، اب پی ڈی ایم ان دونوں بارے فیصلہ کرے۔پیپلز پارٹی اور اے این پی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کے بعد تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پارلیمنٹ میں ساتھ ملانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر کردار ادا کریں گی۔بجٹ اجلاس کے موقع پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مخالفت کرنے اور جعلی حکومتی اعداد و شمار کو بھر پور طریقہ سے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں