0

چیئرمین نیب کے نام پر بھاری رقوم کی وصولی، مزید 50 افسران و تاجر شامل تفتیش


کراچی: چیئرمین اور ڈی جی نیب کے نام پر لوٹ مار کے کیس میں نیب کراچی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 50 سے زائد سرکاری افسران اور تاجروں کو شامل تفتیش کرلیا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب کے نام پر جعل ساز خالد سولنگی کو رقم دینے والوں میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری عامر خورشید بھی شامل ہیں۔ عامر خورشید پر لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔
جعل ساز خالد سولنگی اور اس کے بیٹے عامر حسین کو ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر بدین منور میرانی نے بھی 80 لاکھ روپے ادا کیے۔ فوڈ آفیسر منور میرانی نے 50 لاکھ روپے ادا کیے مزید 30 لاکھ روپے ادا کرنے تھے۔تاجر رفیق قریشی نے بھی جعل ساز گروہ کے سرغنہ خالد سولنگی کے گرفتار بیٹے عامر کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کی۔ خالد سولنگی کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست بھیج دی جبکہ خالد سولنگی کے بیٹے عامر کو گزشتہ ماہ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں