0

ہاکنگ کی مختصرتاریخ: ممتاز سائنسداں کی ذاتی اشیا میوزیم کے حوالے


کیمبرج: ممتاز سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کے دفتر اور ذاتی اشیا لندن کے مشہور سائنس میوزیم میں رکھی گئی ہیں۔ اس ضمن میں کیمبرج یونیورسٹی لائبریری، حکومتِ برطانیہ اور سائنس میوزیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے بدلے ہاکنگ کی فیملی کے ٹیکس میں بھی تخفیف کی جائے گی۔تاہم ہاکنگ کے بعض ذاتی خطوط اور اشیا کیمبرج لائبریری میں ہی رہیں گی جن میں بریف ہسٹری آف ٹائم نامی مشہور تصنیف کا پہلا مسودہ اور 1944 سے 2008 تک کے خطوط شامل ہیں۔ تاہم میوزیم میں ان کی وھیل چیئراور، سائنسی شرطیں جن پر ہاکنگ کے انگوٹھے کے نشانات ہیں، پی ایچ ڈی مقالہ اور میڈل بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس عظیم سائنسداں کی وفات 2018 میں 76 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ سمپسن سیریز کے دسویں سیزن میں اسٹیفن ہاکنگ کو دکھایا گیا تھا اور اس پر ایک ماڈل بنایا گیا تھا جسے اب عام افراد بھی دیکھ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں